اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیستان وبلوچستان کے قبائلیوں نے ایک بیان میں سراوان شہر میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صوبے کے عوام دشمنوں کے مقابل اپنے ملک کا دفاع کرنے میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ سیستان بلوچستان کے قبائلیوں کے اس بیان میں آیا ہے کہ تمام ایرانی ایک ملک کاحصہ ہیں اور تکفیری دہشتگرد گروہ سامراج کے ایجنٹ ہیں جو اپنے مذموم اقدامات سے ملک کا امن اور اس صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو اس علاقے کے لوگوں کے حق میں سب سےبڑا ظلم ہے۔ واضح رہے شرپسند عناصر نے بدھ کی رات سراوان شہر میں حملہ کیا تھا جس میں چار سکیورٹی اھلکار شہید ہوگئے تھے۔
.......
/169