11 اکتوبر 2014 - 08:46
افغانستان میں دو فوجی افسروں کی ہلاکت

افغانستان کی پولیس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افغانستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں دو پولیس افسر ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایک اعلی پولیس عہدیدار پاشاگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں واقع صوبے ہلمند کے صدر مقام لشکرگاہ میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں دو پولیس افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ اس خودکش حملے میں حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت افغانستان کی جانب سے ہمیشہ اس قسم کے حملوں کا ذمہ دار طالبان گروہ کو قرار دیا جاتا رہا ہے۔

.......

/169