اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کردستان پیٹریاٹک یونین کے رکن کریم ملاشکر نے کہا ہے کہ داعش کےخلاف اس ملک کی عوامی مزاحمتی فورسز اور فوج کے تعاون اور ہماہنگی سے صوبہ کرکوک کے مختلف علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہوگئے ہیں۔
صوبہ کرکوک اور اس کے مضافاتی علاقوں کے پولیس سربراہ سرحدقادر نے شہر کے داخلہ دروازوں پر چیک پوسٹیں قائم کئےجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ واقعات کو روکنے کے لئے شدید سیکورٹی تدابیر پرعمل کیا جارہا ہے۔
عراقی فوج ، صوبہ نینوا، صلاح الدین، کرکوک، دیالہ، بابل، الانبار اور بغداد کے مضافات میں آپریشن کرکے داعش کے زيرقبضہ علاقوں کو واپس لینے اور سیکڑوں بےگھروں کو ان کے گھروں میں واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
.......
/169