6 اکتوبر 2014 - 11:21
داعش کے ہاتھوں عورتوں کی خرید و فروخت جاری

اقوام متحدہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں مسیحی اور ایزدی خواتین کی خریدو فروخت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  عراق کی خـبر رساں ایجنسی الرائی العام کی کل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے شا‏ئع ہونے والے اخبار فارن پالیسی (Foreign Policy) نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے شمالی عراق سے تقریبا ایک سو پچاس خواتین اور لڑکیوں کو ، کہ جن میں اکثریت عیسائی اور ایزدیوں کی ہے ، فروخت کرنے کے لۓ شام بھیجا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان خواتین کو یا تو داعش کے دہشتگردوں کی تحویل میں دیا جائے گا یا کنیزوں کے طور پر فروخت کردیا جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اب تک کم از کم دو ہزار پانچ سو خواتین اور بچوں کو اغواء اور ان کے ساتھ جنسی تشدد کرنے کے بعد عراق کے بازار النخاسہ اور شام میں فروخت کرچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲