1 اکتوبر 2014 - 08:08
بحرین، آل خلیفہ حکومت کی ایک اور خلاف ورزی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے پارلیمانی انتخابات پر بین الاقوامی نگرانی کو مسترد کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر اطلاعات سمیرہ ابراہیم بن رجب نے کہا ہے کہ ان ملک کے پارلیمانی انتخابات کی عالمی نگرانی کی، کوئی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ بحرین کے اس وزیر کی جانب سے یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس ملک کی مختلف جماعتوں اور گروہوں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا پہلے ہی اعلان کررکھا ہے۔ بحرین کی ان جماعتوں اور گروہوں کا کہنا ہے کہ ان انتخابات سے قبل، بحرین میں جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک میں نومبر میں انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169