29 ستمبر 2014 - 12:52
صدر مملکت کا دورہ آذربائیجان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور جمہوریہ آذربائيجان کی سکیورٹی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہوئي ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب حسن روحانی نے جو بحیرہ خزر کے ساحلی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے روس کے شہر آستارا خان گئے ہیں آج جمہوریہ آذربا‏ئجان کے صدر الھام علی اف سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو باہمی تعلقات بڑھانے میں ٹھوس عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور آذربائجان میں تیل و گيس، تجارت، ماحولیات، اور صنعت سیاحت میں باہمی تعاون کرنے کی توانائياں پائي جاتی ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے شمالی جنوب کوریڈور کے شروع کئےجانے کی اہمیت پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں جمہوریہ آذربائيجان کے صدر نے بھی کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائجان کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئي ہے اور آذربائجان کی ملت وحکومت ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات و تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

.......

/169