29 ستمبر 2014 - 12:19
داعش سے مقابلے کے لۓ امریکہ ایران کا محتاج

تھائی لینڈ کے ایک اخبار نے لکھا ہےکہ امریکہ کو دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لۓ ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تھائي کے اخبار ملت نے مشرق وسطی میں ایران کے کردار سے متعلق اپنے مقالے میں تحریر کیا ہےکہ امریکہ کو دہشتگرد گروہ داعش کا قلع قمع کرنے کے لۓ ایک علاقائي طاقت کی حیثیت سے ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔ اس مقالے میں مزید آیا ہےکہ امریکہ اور ایران کے درمیان بہت سے امور کے بارے میں اتفاق رائے نہیں پایاجاتاہے لیکن اگر امریکی صدر باراک اوباما دہشتگرد گروہ داعش کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں تو ان کے پاس ایران کی مدد حاصل کرنے کے سوا کوئي اور چارہ نہیں ہے۔ تھائی کے اخبار کے مقالے میں مزید آیا ہے کہ ایران اور عراق ایسے دو اتحادی ہیں جن کے درمیان برسہا برس سے اچھے تعلقات قائم ہیں اور عراق میں ایران کا اثر و رسوخ ناقابل انکار ہے۔

.......

/169