26 ستمبر 2014 - 18:36
نتنياہو کا اعتراف شکست

صيہوني حکومت کے وزيراعظم بن يامين نتن يا ہو نے تحريک حماس کو غيرمسلح کرنے ميں اپني ناکامي کا ايک بار پھراعتراف کيا ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیوني حکومت کے وزير اعظم نتن يا ہونےغزہ ميں فلسطيني استقامتي تحريک کو غيرمسلح کئے جانے کي اپني ديرينہ خواہش کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو نہتا کرنے کے بارے ميں پورے وثوق کے ساتھ کچھ نہيں کہا جاسکتا-

نتن يا ہو نے غزہ پرمسلط کرنے والي پچاس روزہ جنگ کا ايک بنياد مقصد تحريک استقامت کو نہتا کرنا قرار ديا تھا تاہم ان کا سارا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گيا- نتن يا ہو نے مصر کي وساطت سے غزہ ميں جنگ بندي سے متعلق فلسطينوں کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کو سيکورٹي امور سے مربوط قرارديا -
بتايا جاتا ہے کہ فلسطينيوں اور صيہوني حکومت کے درميان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں آئندہ ماہ متوقع ہے -
واضح رہے کے صيہوني حکومت، پچاس روز تک غزہ کے معصوم بچوں اور خواتين کا قتل عام کرنے اور کھلي بربريت کے باوجود، جنگ بندي اور حماس کي شرائط پر فلسطين؛وں کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہوگئ تھي
.......

/169