25 ستمبر 2014 - 19:55
ایڈورڈ سنوڈن کے لئے ایوارڈ

ایڈورڈ سنوڈن کیلئے سویڈن کے انسانی حقوق کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکی رازوں کو افشاء کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن  کے لئے سویڈن کے ’’رائیٹ لائیولی ہڈ‘‘ ایوارڈ  کا اعلان کیا گیا اس ایوارڈ کو نوبل انعام کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں باسل فرننڈو بھی شامل ہیں۔شہریوں کی سرکاری خفیہ نگرانی سے متعلق انتہائی اہم دستاویزات عام کرنے والے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق کانٹریکٹرسنوڈن '2014رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ ' برطانوی اخبار دی گارجین کے مدیر ایلن رسبرجر کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اکس علاوہ پاکستان کی ایک معروف قانون دان اور  وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر کو بھی اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲