اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاسط کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں عین العرب اسٹرٹیجک کالونی کے قریب ہوئيں ہیں جسے کرد کوبانی کہتے ہیں۔ داعش دہشتگردوں کے ساتھ ایک چینی دہشتگرد بھی ہلاک ہوا ہے جو داعش کا رکن تھا۔ شام میں تکفیری گروہوں کی دہشتگردانہ کاروائيوں سے اس ملک کے دسیوں شہریوں کی جان خطرے میں ہے۔ شمالی شام کے کوبان علاقے کے بعض گاؤوں پر داعش کے قبضے کے باعث پانچ لاکھ عوام کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔شام میں تعینات پیشمرگہ فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے بعد کوبانی کے ساٹھ گاؤوں داعش دہشتگردوں کے قبضے میں آگئے ہيں۔ ہزاروں شامی کرد دہشتگردوں کے حملے کے خوف سے ترکی میں پناہ لئے ہوئے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲