20 ستمبر 2014 - 17:33
سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کے حامی ہیں

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کے سلسلے میں سعودی عرب اور قطر کے اتحاد کی خبر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق کی صورتحال سے متعلق تقریر کرتے ہوئے اس ملک کی ابتر صورتحال کو سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے شیطانی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کے لۓ وہابیت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے کیونکہ اس دہشتگرد گروہ کی فکری بنیاد سعودی عرب کی وہابیت ہی ہے۔ بشار جعفری نے اس دہشتگرد گروہ کی مالی مدد ، اس کے اقدامات کے جواز میں فتوے جاری کۓ جانے اور اس گروہ کے عناصر کو تربیت فراہم کۓ جانے کو دہشتگردی کی حمایت سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس وقت خطے کو جس دہشتگردی کا سامنا ہے وہ ان دہشتگردوں کے علاقائی اور علاقے سے باہر کے حامیوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے اور اس سے عرب اور اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے دو دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کی نابودی سے متعلق شام کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ کی جانے والی ہر کوشش بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے اقتدار اعلی کے دائرے میں ہونی چاہۓ۔

.....

/169