16 ستمبر 2014 - 17:37
داعش کو بنانے کا مقصد اسلامی دنیا کو کمزور کرنا

میجر جنرل محمد علی جعفری نے مزید کہا کہ جب یورپ والوں نے دیکھ لیا کہ دہشتگرد گروہ داعش بھی ان کے اہداف کے حصول میں مدد نہیں دے سکتا ہے تو انھوں نے اس خوف سے اس کے خلاف اتحاد کی تشکیل کی بات کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج، بحریہ اور فضائیہ کی تشکیل سے متعلق بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی جانب سے حکم جاری کۓ جانے کے دن کی مناسبت سے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کو وجود میں لانے کا مقصد صیہونیوں اور عالمی سامراج کے مقابلے میں اسلامی دنیا کو کمزور کرنا ہے۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ آج سب پر واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ کی حمایت کے ساتھ ہی داعش کو وجود میں لایا گیا ہے، کہا کہ اگر عراق میں داعش سے مقابلے سے متعلق عرب اور یورپی ممالک کے اجلاس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی جاتی تو وہ ہرگز اس میں شریک نہ ہوتا کیونکہ یہ اقدام امریکہ نے اپنے مفادات کے حصول کے لۓ انجام دیا ہے۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے مزید کہا کہ جب یورپ والوں نے دیکھ لیا کہ دہشتگرد گروہ داعش بھی ان کے اہداف کے حصول میں مدد نہیں دے سکتا ہے تو انھوں نے اس خوف سے اس کے خلاف اتحاد کی تشکیل کی بات کی ہے کہ کہیں ایک دن یہ دہشتگرد گروہ خود ان کے لۓ وبال جان نہ بن جائے ۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے مزید کہا کہ اس اتحاد سے کوئي بڑی توقع وابستہ نہیں کی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲