اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق سینیٹر پاپ گراہم نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کے واقعے میں سعودی عرب کے کردار کے بارے میں تحقیقات نہ کیا جانا، داعش کے وجود میں آنے کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے برطانوی اخبار انڈيپینڈینٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، شدت پسند گروہ داعش کا اصل مالی مدد کرنے والا ملک ہے۔
انہوں نے نائن الیون کے واقعہ میں سعودی عرب کے کردار کی تحقیقات کو لے کر امریکی ناکامی کی تنقید کی۔ گیارہ ستمبر کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ پاپ گراہم نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے نائن الیون کے واقعے میں سعودی عرب کے کردار کی تحقیقات نہ کئے جانے کی وجہ سے شدت پسند گروہ داعش وجود میں آیا ہے۔
امریکی کانگریس میں خفیہ کمیٹی کے سربراہ پاپ گراہم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے کردار کو نظر انداز کرنے بالخصوص گیارہ ستمبر کے واقعہ میں اس کے کردار کی تحقیقات نہ کئے جانے کی وجہ سے سعودی عرب ایسی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے بالخصوص داعش کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جو امریکہ کے لئے نقصان دہ ہیں۔
پاپ گراہم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا کا اتحادی کہنا غلط ہے کیونکہ موصل سٹی پر داعش کی جانب سے قبضہ کئے جانے کے دوران اس نے امریکی خفیہ اداروں کو دھوکہ دیا ہے۔
.......
/169