اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں عراق کی سیاسی و سکورٹی کی صورتحال اور اسی طرح داعش دہشت گرد گروہ کو سرکوب کرنے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کےبارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ العبادی نے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو عراق، علاقے اور دنیا میں امن وامان کی برقراری میں موثر قرار دیا۔ ٹونی ایبٹ نے بھی عراق کی نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ حکومت دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کے دائرے ميں کوششیں بروئے کار لائے گی۔آسٹریلیائی وزیر اعظم نے بھی اسی طرح دہشت گردی سے مقابلے کی حمایت کے لئے اپنی آمادگي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، داعش گروہ کو سرکوب کرنے اور عراق میں امن و امان کی برقراری میں پرامید ہے ۔ دوسری جانب عراقی صدر فواد معصوم نے بھی کل، بغداد میں انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مشیر والری آموس کے ساتھ ملاقات میں، عراقی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے کے لئے اس عالمی ادراےکے مثبت کردار کو سراہا ہے۔
.......
/169