10 ستمبر 2014 - 12:51
پاکستان، سیلاب کے متاثرین سے وزیر اعظم کا وعدہ

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے نقصانات کا پورا ازالہ کرے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے علاقے جلال پور بھٹیاں کے دورے کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور جہاں جہاں سیلاب کا ریلا جا رہا ہے وہ بھی وہاں جا رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا اسی وجہ سے وہ خود انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب علاقوں میں کشتیوں کی ضرورت ہے وہاں فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جتنی بھی رقم خرچ ہوئی کی جائے گی۔
پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور صرف پنجاب میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 130 سے زائد ہے۔ شدید بارشوں کے بعد پنجاب کے بیشتر زیریں اضلاع زیرآب ہیں۔
.......

/169