6 ستمبر 2014 - 15:55
شام نے کی امریکہ کی دوہری پالیسی پر تنقید

شام کے وزیر اعظم کے مشیر نے شام اور عراق میں دہشت گردی سے مقابلے میں امریکی پالیسی کو متضاد قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبدالقادر عزوز نے العالم چینل کے ساتھ انٹریو میں  دہشت گردی سے مقابلے کے لئے امریکی حکومت کی دوہرے معیار کی پالیسی پر نکتہ چينی کرتے ہوئۓ کہا کہ واشنگٹن، عراق میں دہشت گردی کی مذمت کررہا ہے لیکن شام میں دہشت گردوں کے مقابل خاموشی اختیار کرکے ، اسے ایک طرح کی ڈیموکریسی سے تعبیر کررہا ہے ۔ امریکی وزارت دفاع کےترجمان اسٹیون وارن نے کہا ہے کہ تقریبا سو امریکی شہری شام میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کررہے ہیں لیکن صحیح طور پر یہ نہیں معلوم کہ وہ کس گروہ میں شامل ہیں ۔ دوسری جانب شام کے ذرائع نے مشرقی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف مظاہرے کی خبر دی ہے۔ شام کے ذرائع کے حوالے سے فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے کل دیرالزور کے مضافات میں واقع العشارہ کے سینکڑوں باشندوں کے مظاہروں کے ردعمل میں اس علاقے کے ایک جوان کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ دہشت گردوں نے اسی طرح شام کے مظاہرین پر حملہ کرکے بہت سوں کو قیدی بنا لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲