اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح پولیس اور مظاہرین کے مابین ریڈ زون میں جھڑپيں اس وقت دوبارہ شروع ہوئيں جب دھرنا دینے والے افراد نے سیکریٹریٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گيس کے گولے داغے اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔ مظاہرین نے سکیریٹریئٹ کے قریب کنٹینروں کوآگ لگادی اور سیکریٹیريٹ کے صحن میں داخل ہوگئے۔ اس کے بعد مظاہرین نے پاکستان ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرلیا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑدئیے جس کے نتیجے میں ٹی وی کی نشریات بند ہوگئيں۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے فوج حرکت میں آگئي اور اس نے مظاہرین سے پی ٹی وی کی عمارت کو خالی کرالیا ہے۔ فوج نے وزارت خارجہ کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ ميں لے لیا ہے۔ آج ہونے والی شیلنگ اور پتھراؤ میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ طاہرالقادری اور عمران خان نے اپنے حامیوں سے سرکاری عمارتوں پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائيں گے۔ ادھر حکومت نے عمران خان اور طاہر القادری کےخلاف مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کل منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
.....
/169