30 اگست 2014 - 08:39
داعش نے اپنے خلیفہ کے فرمان کی مخالفت کی

دہشت گرد گروہ داعش نے كردستان کی سیکورٹی فورسز پيشمرگہ کے ایک رکن کا سر کاٹتے ہوئے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے جاری اس ویڈیو میں کچھ لوگوں کو نقاب پہنے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو نارنگی رنگ کا کپڑا پہنے دکھایا گیا ہے جو گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھا ہے۔ بعد میں نقاب پوش داعش کے ایک رکن کو نارنگی کپڑے پہنے ہوئے شخص کا سر کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تصاویر عراق کے موصل سٹی میں ایک مسجد کے باہر کی ہے۔

ویڈیو میں کھڑا نقاب پوش، عراق کے كردستان علاقے کے حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ شمالی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ میں كردوں کی جانب سے تعاون جاری رہنے کی صورت میں پيشمرگہ فورسز کے خلاف اسی طرح کے اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ داعش کی جانب سے کرد پيشمرگہ فورس کے اہلکار کا سر کاٹنے کا یہ ویڈیو ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب تقریبا ایک ہفتے پہلے اسی دہشت گرد گروہ نے ایک امریکی صحافی جیمز فولي کا سر کاٹنے کا ویڈیو جاری کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو داعش کے نام نہاد خلیفہ نے ایک حکم جاری کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اس سے بعد سے اب کسی کا سر کاٹتے ہوئے ویڈیو جاری نہ کی جائے کیونکہ اس سے پوری دنیا میں داعش کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

.......

/169