28 اگست 2014 - 16:27
صہیونی اسرائیل میں غیر محفوظ ہیں: تازہ سروے

مقبوضہ فلسطین میں انجام پانے والے تازہ سروے میں 59 فیصد صہیونیوں نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف حالیہ جنگ میں اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس سروے کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ صرف 32 فیصد صہیونیوں کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی کارکردگي بہتر رہی ہے، جبکہ 59 فیصد صہیونیوں نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی شکست کا ا عتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کی پالیسیاں غلط منصوبوں پر مبنی رہی ہیں۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق صہیونیوں کی اکثریت یہ باور کرتی ہے کہ وہ اسرائیل میں غیر محفوظ ہیں اور فلسطینی مزاحمت اسرائیل کے ہر مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سروے میں زیادہ تر صہیونیوں نے جنگ کی شدید الفاظ میں مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ وہ پر امن طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

.......

/169