اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے خود مختار، طاقتور اور عالمی و علاقائی سرنوشت کے تعیّن کرنے والے ملک کے عنوان سے پہچانا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے آج ایران کے مقدس شہر مشہد میں ایک تقریب میں کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران، وہ واحد ملک ہے جس نے عالمی سامراج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے اور مختلف محاذوں پر ایران بھر پور طاقت کے ساتھ ظاہر ہوا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ آج ایران کے اسلامی انقلاب کے مقابلے میں امریکہ کی اسٹراٹیج ناکام ہوچکی ہے اور دنیا اسلامی انقلاب کی حقیقی اقدار کو سمجھ گی ہے۔
.......
/169