19 اگست 2014 - 13:37
غزہ: اعصابی تنائو کی وجہ سے قبل از وقت ولادتیں

اقوام متحدہ نے غزہ میں بمباری کے نتیجے میں اعصابی تناؤ کی وجہ سے خواتین میں بچوں کی قبل از وقت ولادتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تھران میں اقوام متحدہ کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاپولیشن فنڈ کی ورکنگ کمیٹی کے سربراہ باباٹونڈہ اوسو ٹیمیہن نے اپنے ایک بیان میں، تشدد اور وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں غزہ کی حاملہ خواتین کی حمایت کے لئے انسان دوستانہ عالمی امداد کے شعبے میں سرمایہ کاری کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ میں بے پناہ بمباری کے نتیجے میں عصابی تناؤ کی وجہ سے خواتین میں بچوں کی قبل از وقت پیدائش میں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ ہوگيا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ غزہ پر اسرائيل کے وحشیانہ حملوں میں گیارہ اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور خواتین میں عصابی تناؤ کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگيا ہے۔

.......

/169