17 اگست 2014 - 15:59
حکومت مظاہرین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے

پاکستان کے معروف تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا ہے کہ حکومت دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اس بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ارشاد عارف نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے اس لئے حکومت عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کر کے اس بحران کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ ارشاد عارف نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوگئے تو اس وقت اتنے بڑے مجمع کو کنٹرول کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی اور پاکستان میں ایک بہت بڑا بحران پیدا ہوجائے گا جس سے حکومت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خلاف بھی کچھ اسی قسم کی تحریک چلی تھی اور حکومت اسے روکنے اور کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی جس کے بعد اس ملک میں مارشل لاء لگ گیا۔

.......

/169