اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ ننگر ہار کے گورنر کے پریس آفس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ اس صوبے میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں میں طالبان کے نو سرغنے ہلاک ہوگۓ ہیں۔ ان جھڑپوں میں طالبان کے دوسرے چار عناصر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبۂ ننگرہار کے علاقے حصارک میں تین دن قبل یہ جھڑپیں شروع ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں طالبان کے تیس عناصر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبۂ ننگر ہار کے گورنر کے پریس آفس نے افغان سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کی جانب کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔
.....
/169