12 اگست 2014 - 14:35
عراقی رہنما قومی مفادات کی خاطر متحد ہو جائیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران، عراق کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے طے شدہ قانونی طریقے کی حمایت کرتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج بیرونی ملکوں میں متعین سفیروں کی قومی کانفرنس میں کہا کہ عراق کے آئین میں کہا گیا ہے کہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی سے ہی وزیر اعظم نامزد ہوگا ۔ انہوں نے عراق کے تمام گروہوں اور سیاسی دھڑوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے متحد ہوجائيں اور قانون کی حکمرانی نیز ملک کے حساس حالات کے پیش نظر مل کر بیرونی خطروں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے مراجع کرام کے کرادار کو سراہتے ہوئے انہیں عراق میں اتحاد و انسجام کا پائدار رکن قرار دیا۔ واضح رہے عراق کے صدر فواد معصوم نے حیدالعبادی کو نئي حکومت کی بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ حیدرالعبادی کو ایک سو ستائيس ارکان پارلمینٹ کی حمایت حاصل ہے۔ حیدرالعبادی قومی اتحاد اور حکومت قانون الائنس کے ممتاز رہنما ہیں۔

.......

/169