12 اگست 2014 - 08:24
وزیرخارجہ: ایران کی سفارتکاری کامیابی سے گامزن

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ، ایران کے قومی مفادات کے لئے دنیا کے ساتھ زیادہ سے زيادہ تعمیری تعاون کا ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مختلف میدانوں بالخصوص استقامتی اقتصاد کےشعبے میں اقدام اٹھا رہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ نے بیرونی ممالک میں ایران کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے سالانہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خدمت گزار افراد اس دشوار اور پیچیدہ سفارتی راستے پرگامزن رہنے کے لئے پرعزم ہيں۔

ایران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ عوام اور ملک کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں ایران کے نظام کے اہلکاروں کے لئے عوامی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت و ہدایات سب سے اہم پشت پناہ ہيں۔
واضح رہے کہ بیرون ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے سالانہ اجلاس کا افتتاح صدرمملکت کے خطاب سے پیر کی صبح ہوا۔

.......

/169