8 اگست 2014 - 12:32
داعش دھشتگردی کے لئے بچوں کا استعمال کر رہا ہے

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش دہشتگردی کے لئے بچوں کا استعمال کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ کی بیداری کونسل کے ایک رکن خضیر المہنا نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش بعقوبہ اور موصل میں بچوں سے دہشتگردانہ کاروائياں کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں گھرانوں سے کہا ہےکہ اپنے اپنے بچوں کو داعش میں شامل کروا دیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو انہیں قید یا موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔ خضیر المہنا نے کہا کہ داعش کے اس وحشیانہ اقدام سے موصل انبار اور دیالہ میں لوگ شدید خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲