اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی مجاہدین نے صہیونی مظالم کے خلاف جوابی کارروائي کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کۓ ہیں جن کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوگۓ ہیں۔ الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے آج مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب پر متعدد راکٹ فائر کۓ جس کے نتیجے میں کم از کم دو صہیونی فوجی زخمی ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی کے مضافات میں واقع صیہونی بستیوں پر بھی راکٹ فائر کۓ۔ جن کے نتیجے میں دو صیہونی زخمی ہوگۓ ہیں۔ صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نمبر دو نے بھی آج غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں پر گيارہ عدد راکٹ فائر کۓ جانے کی خبر دی ہے۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے عسقلان کے ساحل سے صہیونی بستیوں میں فلسطینی مجاہدین کے داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور اسرائيلیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲