3 اگست 2014 - 18:49
روس نے بیلسٹیک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اسکندر بیلسٹیک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اسکندر بیلسٹیک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ نیٹ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیٹو کے ساتھ تعاون کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیاں بفر زون قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ کی جانب سے روس کے انرجی، دفاعی اور مالی سیکٹروں پر پابندیوں کے بعد روس کے صدر نے مغرب کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مغرب نے یوکرین حکومت کے مخالفین کی مدد کرنے کے بہانے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲