اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوت المنامہ ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت حقائق کو چھپانے کے لئے صحافیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے ایک بیان میں صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ جن جن لوگوں کو آزادی، جمہوریت اور حق وعدالت کی مانگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے انہیں آل خلیفہ کے کارندے جسمانی اور ذہنی ایذائيں دیتے ہیں۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ صحافیوں نے آل خلیفہ کا سنسر توڑ دیا ہے اور اھل عالم کو ملت بحرین کی مظلومی اور حقوق کی پامالی سے آگاہ کیا ہے اور اسی وجہ سے ان پر آل خلیفہ کے مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ بحرین کے عالمی شہرت یافتہ صحافی عمار عبدالرسول کو بغیر عدالتی حکم کے آل خلیفہ کےکارندوں نے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے اور انہیں بری طرح سے جسمانی ایذائيں پہنچائي جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا عمار عبدالرسول کو اسی عالمی انعامات مل چکے ہیں۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲