ابنا: راشد احد نے کہا کہ اب یہ سب پر واضح ہوچکا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش امریکہ کا بنایا ہوا ہے کہ جس کا کام اسرائیلی مفادات کا تحفظ ہے اور یہ گروہ نہ فقط اسلامی نہیں ہے بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کام کررہا ہے، کہ جس کی واضح مثال، اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت ہے اور داعش نے اسرائیل کے خلاف اس جارحیت پر ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔ راشد احد نے کہا کہ داعش گروہ، مسلمان ملکوں میں بحران اور مسلمانوں میں اختلافات کا باعث بنا ہے اور بہت جلد عراق کے صوبوں صلاح الدین، نینوا اور الانبار کے سنّی مسلمانوں کی طرح دوسرے ملکوں اور علاقوں کے عوام، تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کریں گے۔
.....
/169