9 جولائی 2014 - 14:47
یمن، عمران شہر پر حوثیوں کا مکمل کنٹرول

یمن میں شیعہ حوثی جنگجوؤں نے انتہا پسند گروہوں کے خلاف لڑائی میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے منگل کے روز دارلحکومت صنعاء سے پچاس کلومیڑ کی مسافت پر واقع اہم شہر عمران پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ابنا: یمنی حکام نے بتایا کہ جنگجوؤں نے شہر سمیت اس کے اردگرد اہم فوجی تنصیبات کا مکمل کنڑول حاصل کر لیا ہے۔

حوثیوں نے یمنی فوج کے بریگیڈیئر حمدی القشیبی کی زیر کمان 310 آرمڈ بریگیڈ کو بھی اپنے زیر نگین کر لیا ہے۔

حوثی جنگجوؤں نے شہر کی جنوبی کالونی میں واقع 310 آرمڈ بریگیڈ کا کنڑول سنبھالنے کے بعد شہر کے اطراف میں گشت شروع کر دی ہے۔

حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حوثی گروہ کا ہدف علاقے میں حکومت قائم کرنا نہیں ہے بلکہ علاقے میں موجود شدت پسند گروہوں کے خلاف لڑائی ہے۔

اس وقت الجمیمہ، المرحہ اور سودہ عدن کے پہاڑی سلسلے میں فوجی اڈے حوثیوں کے مسلح افراد کے سپرد کئے جا رہے ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے شہر میں جنگجوؤں اور حکومتی فوجی دستوں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی۔

لڑائی میں متعدد افراد مارے گئے اور ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

.......

/169