9 جولائی 2014 - 10:56
فوج کی بروقت کاروائی، مصر میں داعش کا نٹ ورک ختم

مصر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ امکان موجود تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کا نیٹ ورک مصر میں سرگرم ہوجائے، لیکن فوج نے داعش کی کوشش ناکام بنادی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر اعظم ابراہیم محلب نے اپنے ایک انٹرویو میں، مصر میں دہشتگرد تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے بھی مصر میں اپنے نیٹ ورک کو فعّال کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن فوج نے بروقت کارروائی کرکے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ہے۔ مصر کے وزیر اعظم نے سیٹ لائٹ نیوز چینل صدائے البلد کو دیئے گئے انٹرویو میں ہمسایہ عرب ممالک کی صورت حال اور ان ملکوں میں تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں اور تشدد و بدامنی میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، وضاحت کی مصر نے بحرانوں سے نجات پیدا کرلی ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں  ہے کہ خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مصر، ٹیونس اور الجزائر کے سیکیورٹی ادارے، تکفیری دہشتگرد گروہوں کےدرمیان ممکنہ اندونی جنگ کی وجہ سے مکمل ہائی الرٹ ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲