ابنا: سعودي وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس اس بات کي اجازت نہيں دے گي کہ آج کے دور کے خوارج اپنے مقاصد پورے کرسکيں–
دوسري طرف سعودي عرب کي پارليمنٹ کے ايک رکن نے کہا کہ سعودي عرب دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ کا اصل مرکز ہے - سعودي عرب کے ممبرپارليمنٹ عيسي الغيث نے پير کو اپنے بيان ميں کہا کہ داعش اور القاعدہ جيسے دہشت گرد گروہوں کو سعودي عرب نے ہي پروان چڑھايا ہے اور سعودي حکومت کے نظرياتي اعتبار سے بعض مخالفين نے ان گروہوں کے دائرے کوپھيلايا ہے - سعودي عرب کے رکن پارليمنٹ عيسي الغيث نے کہا کہ اس وقت بھي سعودي عرب کے بعض حلقے داعش گروہ کے افراد کو ٹريننگ دے رہے ہيں اور سعودي عرب کي يونيورسٹياں، مذہبي مدرسے اور خيراتي ادارے سخت گيرمبغلين اور ملاؤں کا گڑھ بن چکے ہيں-
.......
/169