1 جولائی 2014 - 12:49
عراق، صلاح الدین صوبے کا 60 فیصد حصہ آزاد

عراق میں صلاح الدین صوبے کے تقریبا 60 فیصد حصے کو دہشت گرد گروہ داعش کے عناصروں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

ابنا: صلاح الدین صوبے کے گورنر احمد عبداللہ الجبوري نے بتایا کہ فوج نے صلاح الدین صوبے کے ساٹھ فیصد حصے کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تكريت یونیورسٹی اور صلاح الدین صوبے کی رفائنريوں پر مکمل طور پر فوج کا کنٹرول ہے۔

صلاح الدین صوبے کے گورنر نے کہا کہ صلاح الدین صوبے میں فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور امید ہے کہ آئندہ تین دن میں یہ صوبہ دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔

الجبوري نے کہا کہ فوج صلاح الدین صوبے سے دہشت گردوں کے صفائے کے لئے قبائل کی مدد لے رہی ہے۔

ہفتے کو عراقی فوج نے صلاح الدین صوبے کے گورنر ہاوس اور تكريت یونیورسٹی کو اپنے کنٹرول میں کرلیا اور داعش کے دسیوں دہشت گرد تكريت کے مرکز سے كركوك اور نینوا صوبوں کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب دہشت گردوں کے خلاف مہم میں عراقی فوج کو مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

فوج کی سخت کارروائی کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے میدان چھوڑ کر بھاگنا شروع کر دیا ہے۔ بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے رضاکاروں کے ساتھ مل کر موصل، فلوجہ، تكريت، بابل، دیالہ اور کچھ دیگر علاقوں میں کارروائی شروع کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی فوج کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے داعش کے دہشت گرد بہت سے مقامات سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔
واضح رہے عراق میں مراجع کرام کی جانب سے ملک کی حفاظت کے واجب ہونے پر مبنی فتوے کے بعد دسیوں ہزار کی تعداد میں عراقی عوام خاص طور پر نوجوان، دہشت گرد گروہ داعش سے لڑنے کے لئے نکل پڑے اور وہ ٹریننگ مراکز میں ٹرینگ حاصل کر رہے ہیں۔

.......

/169