30 جون 2014 - 12:12
داعش کا اسلامی خلافت کا اعلان / ابو بکر البغدادی تمام مسلمانوں کے نام نہاد خلیفہ مقرر + تصویر

عراق میں سرگرم داہشت گرد سلفی وہابی تنظیم داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی نے دولت اسلامی عراق و شام کا نام ختم کرکے نام نہاد اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور بھیانک جرائم میں ملوث اپنے دہشت گرد رہنما ابو بکر بغدادی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کا خلیفہ مقرر کردیا ہے جبکہ مسلمانوں نے ابو بکر البغدادی کی خلافت کو رد کردیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم کے ترجمان ابو محمد العدنانی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں خلافت کا اعلان کیا ہے۔ پیغام میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کا نام نہاد خلیفہ قرار دیا گیا ہے۔ عدنانی نے کہا کہ دولت اسلامی سے عراق و شام کا نام حذف کردیا گيا ہے اور اب اس دہشت گرد گروہ کے تمام امور اسلامی خلافت کے نام سے انجام دیئے جائیں گے۔ عدنانی نے کہا کہ شورای حل و عقد نے ابو بکر بغدادی کو خلیفہ بنایا ہے ۔ شورای حل و عقد اس طرز کی شورای کی طرف اشارہ ہے جو پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے فوری بعد تشکیل دی گئی تھی جبکہ آنحضرت (ص) کے اصحاب ابھی ان کی تدفین میں مشغول تھے اور اس شورای حل و عقد نے ایسے فیصلے صادر کئے جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آۂہ وسلم کی مرضی کے بالکل خلاف تھے اور اس شورای نے اپنے منتخب خلیفہ کے لئےاصحاب رسول خدا (ص) سے جبری طور پر بیعت لینے کی کوشش کی اور یہ شورای اسلام میں نمایاں اختلاف کی پہلی بنیاد بن گئی۔

.......

/169