ابنا: رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں سي آئي اے کے سابق افسر ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات، امریکہ کی عالم گیر جاسوسی سرگرمیوں کے دستاویزات اور امریکہ کے سائبر حملوں کے شواہد پیش کئے گئے ہیں۔ اس کتاب میں اٹھارہ ماہرین نے تحقیقاتی مقالے پیش کئے ہیں جن میں امریکہ کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گيا ہے۔ اس کتاب میں چين کی کمپنیوں، سرکاری اداروں اور محکموں کے سسٹموں کے خلاف امریکہ کے سائبر حملوں کی تفصیلات بھی دی گئي ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سائبر جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
.......
/169