ابنا: ابوالقاسم قاسم زادہ نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار اطلاعات میں لکھا ہے کہ عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے سابق نائب عزت ابراہیم الدوری، متعدد بعثی افسروں کے ہمراہ دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ مل گئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں آپریشن کی کمان ہے۔ اس تجزیہ نگار کے مطابق سعودی حکومت بھی دہشت گرد گروہ داعش کی مالی ، فوجی اور تشہیراتی حمایت کررہی ہے۔ اس مضمون میں مزید کہا گياہے عراق کے مرجع عالیقدر آیۃ اللہ سیستانی کی جانب سے عراقی عوام سے فوج کی مدد کرنےکی اپیل اور جہاد کفائی کے فتوے نے حالات میں عظیم تبدیلی پیدا کردی ہے۔ اس تجزیے کے مطابق شیعہ اور سنی جوان ، عوامی رضارکار فورس کی صورت میں میدان میں اتر آئے ہیں اور عراق ، مصر ، شام ، لبنان اور اردن کے سنی علماء نے آیۃ اللہ سیستانی کی درخواست کی حمایت کرتے ہوئے تکفیری گروہ داعش کو ایک دہشت گرد گروہ قراردیا ہے کہ جس کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہيں ہے۔
.......
/169