ابنا: تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبہ بابل کے مختلف علاقوں کو داعش دہشتگردوں کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔
شام کے ٹیلی وی چینل نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جرف الصخر کے علاقے میں فوج کی کاروائی ميں پورے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیاگیا ہے۔
فوج کی اس کاروائی میں کم سےکم چالیس دہشتگرد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے جبکہ سات گاڑیوں کو تباہ کردیاگیا ہے۔
فوجی ہیلی کاپٹروں نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے بیجی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ مشرقی الانبار کے حبانیہ علاقے میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا۔
ایک رپورٹ کےمطابق سامرا میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں نو دہشتگردوں کو گرفتار اور دہشتگرد گروہ کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
شمالی بعقوبہ میں العظیم کے علاقے میں پولیس کی کاروائی میں داعش کا ایک سرغنہ ابو ایوب ہلا ک کر دیا گیا ہے۔
فوج نے جنوبی بغداد میں واقع لطیفیہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دس دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ادھر داعش دہشتگردوں نے موصل کے تامیم علاقے میں ایک ٹی وی اسٹیشن کو نذرآتش کردیا ہے۔
.......
/169