ابنا: ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اسی طرح عراق میں موجود اپنے ملک کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بغداد میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہےکہ نئی دہلی نے ابھی تک بغداد سے اپنے سفارتی عملے کو واپس نہیں بلایا ہے اور عراق میں موجود ہندوستانی سفارت کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب عراق کے بعض علاقوں میں موجود ہندوستان سے تعلق رکھنے والے نرسنگ اسٹاف نے بھی نئی دہلی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو عراق سے ہندوستان واپس لانے کے لئے انتظامات کریں۔ واضح رہے کہ عراق کے بعض شمالی شہروں پر دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے قبضہ کرلیا ہے، جس کی بناپر اس علاقوں میں موجود غیر ملکی باشندوں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
.......
/169