ابنا: صدر نوری مالکی نے اتوار کی رات بغداد کے محمودیہ علاقے میں رضاکار افراد سے خطاب میں کہا کہ ملک کے بعض شکست خوردہ سیاست دانوں اور بعض ملکوں نے داعش کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ نوری مالکی نے داعش دہشتگرد کے ساتھ تعاون کرنے والے شکست خوردہ سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ اگر تم کرائے کے ایجنٹوں کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف جنگ کررہے ہو تو ہم آزاد ضمیر اور شرافت مند افراد کے سہارے تم سے جنگ کریں گے اور یہ ہمارا پیغام ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے رضاکار افراد سے کہا کہ آپ کی ذمہ داری داعش دہشتگرد گروہ اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے سیاسی رہنماؤں کا صفایا کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ آپ کو عراق کی فوج تشکیل دینی ہے۔ نوری مالکی نے کہا موصل پر قبضہ نہیں ہوا بلکہ جو سیاسی رہنما عراق کے سقوط کے خواہاں تھے وہ سقوط کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج داعش کے خلاف کاروائياں کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ملک کو اس دہشتگرد گروہ کے وجود سے پاک کردے۔قابل ذکر ہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
.......
/169