اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے پولیو ورکرز اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دھشتگرد زاہد اللہ کو سپرہائی وے سے گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق زاہد اللہ لہسن سے بھڑے ٹرک میں چھپ کر شہر سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ زاہد اللہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ زاہد اللہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ڈاکٹرپر حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
..............
242