اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستغنی نے آج ایک پریس کانفرنس میں پاکستان سے افغانستان پر جاری راکٹ حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپشنز کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور اقوام متحدہ میں شکایت کرنے جیسے آپشنز بھی موجود ہیں۔افغانستان کے اس ترجمان نے کابل واشنگٹن اسٹریٹیجک معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے اپنے وعدے پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے ہونے والے راکٹ حملے فوری طور پر رکوائے۔افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان سے افغانستان کے مشرقی علاقوں پر سو سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲