ابنا: کراچی سے رپورٹ کے مطابق کل آدھی رات کو مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اورحکومتی وفد کے مابین جس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، معاون خصوصی وزیراعلٰی سندھ وقار مہدی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو شامل تھے مذاکرات کے دو دور ہوئے اور حکومتی وفد کی جانب سے تمام مطالبات کو تسلیم کرنے کے بعد دیا جانے والا دھرنا ختم کر دیا گیا ۔
گذشتہ روز شیعہ ٹارگٹ کلنگ، تکفیری دھشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اور دھشتگردوں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے شہر کے مختلف علاقوں سے نمائش چورنگی پر جمع ہوئے، جہاں سے وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب ریلی کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور وزیراعلٰی ہاؤس جانے والی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیا تھا۔ ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتے ہوئے مظاہرین نے وزیراعلٰی ہاؤس جانے کی کوشش کی، لیکن انہیں شاہین کمپلیکس پر روک لیا گیا، جس پر مظاہرین نے وہیں دھرنا دے دیا جو رات گئے مجلس وحدت مسلمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد ختم کردیا گيا۔
.......
/169