1 جون 2014 - 10:30
شام میں امن و استحکام کی برقراری پر تاکید

شام کے حکام نے ملک میں سیکیورٹی کی برقراری کی کوششوں پر تاکید ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور شام میں سرگرم دھشتگرد مختلف ملکوں منجملہ یورپی ملکوں کی جانب فرار کی کوشش کررہے ہیں۔ ر

ابنا: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے صوبے ریف دمشق کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کے خلاف حاصل ہونے والی شامی فوجیوں کی کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام تر سازشوں، پابندیوں اور دباؤ کے باوجود، دھشتگردوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے اور ملک کی سیکیورٹی اور مکمل طور پر امن کی برقراری تک اپنا مشن جاری رکھے گی۔ شام کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شام کے عوام ملک کی تعمیر نو کے کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

.......

/169