29 مئی 2014 - 10:50
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے دنیا کی امن اور سلامتی کے لئے خود مختار اور آزاد ممالک اور ناوابستہ تحریک کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے ۔

ابنا: ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے دنیا کی امن اور سلامتی کے لئے خود مختار اور آزاد ممالک اور ناوابستہ تحریک کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے ۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظريف اور یوسف بن علوی نے بدھ کو الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے 17 ویں اجلاس کے دوران ملاقات کی اور دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے حالیہ مسقط دورے کے دوران ہوئے معاہدے پر عمل در آمد کے بارے میں بات چیت کی۔
.......

/169