ابنا: صدر مملکت کی ویب سائٹ کے مطابق چین میں ایشائی تنظیم سیکا کے چوتھےسربراہی اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں روز بروز بہتری آئی ہے اور مستحکم روابط قائم کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماداور دلچسپی میں اضافہ ہواہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ روس نہ صرف پڑوسی ملک ہے بلکہ ایران کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات کی ایک تاریخ ہے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں اور ان ملکوں کی قوموں کے فائدے میں ہیں بلکہ علاقے کی اقوام بھی ان تعلقات سے بہرہ مند ہوں گی ۔ اس ملاقات میں ولادیمیر پیوٹن نےبھی ڈاکٹر روحانی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور روس کو دیرینہ پڑوسی ملک اور ایک دوسرے کا قابل اعتماد شریک قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مواقف حتی بحران زدہ حالات میں بھی یکسوئی کے حامل رہے ہيں ۔ پوتین نے مزید کہا کہ ، بحیرۂ خزر کے علاقے ميں ترقی اور امن و ثبات کے تحفظ کے حوالے سے ایران اور روس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور یہ کام دونوں ملکوں کے لئے عظیم اور اہم ایجنڈا قرار پاسکتاہے ۔
.......
/169