اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت وفاق کے سیکریٹری جنرل نے آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کو استبدادی اور تسلط پسندانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بحرین میں حکومت مخالفین کئی دہائیوں سے جاری اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے اعلان کیا کہ بحرین کے حکمرانوں کی پالیسیاں آمرانہ اور اجارہ داری پر مبنی ہیں اور بحرین کی آل خلیفہ کا سلطنت پر قبضہ اور اجارہ داری، عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ شیخ علی سلمان نے مزید کہا کہ بحرین کے عوام کسی بھی قیمت پر اپنے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور یہ عوامی جدوجہد مطالبات کے حصول تک جاری رہے گی۔بحرین کی جمعیت وفاق کے سیکریٹری جنرل نے آل خلیفہ حکومت کو استبدادی پالیسیوں سے دوری اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بحرین کو اس وقت سب سے زیادہ عدل و انصاف کی ضرورت ہے۔ شیخ علی سلمان نے مزید کہا کہ قومی مذاکرات کے انعقاد پر مبنی آل خلیفہ حکومت کا اقدام، بحرین کے انقلابیوں کو دھشتگرد قرار دینے کے مقصد سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲