اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے مختلف شہروں میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی سیکیورٹی فورسیز نے شہر سوما میں، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کہ جو کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو سو بانوے افراد کے مارے جانے کے خلاف شدید احتجاج کررہے تھے، آنسو گيس کا استعمال کیا۔سوما میں پیش آنے والے اس واقعے پر ترکی کی حکومت کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ترکی کے صدر عبداللہ گل نے شہر سوما میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ان کے ملک کو ایک بڑے المیے کا سامنا ہے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق دس کار کن ابھی بھی زیر زمین پھنسے ہوئے ہیں جب کہ چار سو پچاسی افراد کو بچا لیا گيا ہے۔ سنہ انّیس سو بانوے میں بھی ترکی کے شہر زنگول داغ کے قریب اسی قسم کے ہونے والے ایک دھماکے میں دو سو ترسٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲