ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردي نے کہا ہے کہ میزائیل پروگرام اسلامی نظام کی ریڈ لائن ہے . انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایران کے جوہری مذاکرات کار ٹیم کو کچھ ہدایات دی گئی ہے تاکہ وہ اس موضوع میں مذاکرات نہ کرے . ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف جو قرارداد منظور کئی گئی ہیں ان میں ایران کی میزائیل توانائی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، کہا کہ مذاکرات کار ٹیم سے واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ وہ اس موضوع میں کوئی بات نہ کریں۔
.......
/169