13 مئی 2014 - 19:30
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم کو چھ سال قید کی سزا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہوداولمرٹ کو اسرائیل کی مرکزی عدالت نے بد عنوانی کے الزام میں 6 برس قید کی سزا سنائي ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیل کی مرکزی عدالت نے تل ابیب میں، اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد عنوانی کے الزام میں 6 برس قید کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب کی ایک مقامی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ 68 سالہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یروشلم کے میئر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک اپارٹمنٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر اور ایک دوسرے پراجیکٹ میں 17 ہزار ڈالرز کی بد عنوانی کی۔ ایہود اولمرٹ کرپشن پر جیل کی سزا کاٹنے والے پہلے یہودی وزیراعظم ہوں گے۔واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006 سے 2009 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے اور انھیں کرپشن کے الزامات کے باعث شدید دباؤ پر وزارت سے استعفی دینا پڑا تھا۔ اب تک اسرائیل کے کئی سیاسی رہنما منجملہ صہیونی حکومت کے سابق سربراہ موشہ کاٹساؤ اور سابق وزیر خارجہ لیبر مین اس حکومت سے استعفی دے چکے یا برطرف کئے جا چکے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲